Weight Loss Pressure Points.

وزن کا اضافہ آج کے دور میں ایک عام مسئلہ ہے۔ لوگ اس کوکم کرنے کے لیئے مختلف ورزشیں بھی کرلیتے ہیں اور دوائوں کا استعمال بھی کرتے ہیں، لیکن ان لوگوں کا وزن کم نہیں ہوتا اور بعض لوگوں کا تو ان چیزوں کے استعمال سے مزید بڑھ بھی جاتا ہے۔ آج میں آپ کو اس ٹوپک میں جسم کے کچھ پریشر پوائنٹس کے بارے میں بتاؤں گا. جن کو دبانے سے آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوسکتی ہے۔ 

پریشر پوائنٹس

کان

اپنے انگوٹھے کو کان میں موجود چھوٹی سی ہڈی والی جگہ پر رکھیں اس کے بعد اب اپنے منہ کو کھول بند کریں۔ دن میں 2 بار اس پوائنٹ کو دبانے سے وزن میں کمی آسکتی ہے۔

ناک

ناک کے اوپری حصہ جو بھوؤں کے نیچے سے شروع ہوتا ہے۔ اس کو دبانا بھی وزن میں کمی کے لیے بہت مفید ہے۔ جہاں نسوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے بھوک کم لگتی ہے۔

کہنی

کہنی کے اوپر والے حصے کو اپنے انگوٹھے کی مدد سے 1 منٹ تک دبائیں۔ یہ آپ نے دن میں دو سے تین مرتبہ کرنا ہے۔اس سے جسم میں اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا ور وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔

گردن

نوں ہاتھوں سے گردن کے پیچھے ہلکا مساج کریں۔ اس طرح مساج کرنے سے آپ کی ضرورت سے زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا ملے گا۔ گردن کی پیچھے اسے پر ہلکا مساج کرنے سے سردی کم ہوتا ہے۔

ہونٹ کا اوپری حصہ۔

دن میں بے وقت بھوک کو روکنے کے لیے ہونٹ اور ناک کے بیچ میں موجود حصے کو 1 سے 5 منٹ تک کےلئے دبائیں۔ اس سے آپ کو بے وقت بھوک کم لگے گی۔

شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان کا حصہ۔

اپنی  شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان کا حصہ تقریباً 30 سیکنڈتک زور سے دبا ئیں۔ اس پریشر پوائنٹ کو دبانے سے خون میں شکر کی سطح بھی برقرار ہوگی اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا۔

Leave a Comment