What Is The Main Causes Of Cancer.

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کی بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ لوگوں میں جسمانی ورزش کی اہمیت کے بارے میں بتانا بھی ضروری ہے۔

کرن کینسر اسپتال میں عالمی سطح پر کینسر سے آگاہی کے دن کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

 اس سیمینار میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ پان، گٹکا، تمباکو نوشی صحت کو تباہ کرنے کے ساتھ کینسر ہونے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس خطرناک بیماری سے بچنا چاہتے ہیں، تو بازاری کھانوں سے اجتناب کریں، چہل قدمی اور جسمانی ورزش کریں۔ ان چیزوں سے آپ کو کینسر ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

“مزید پڑھیں “کینسر کے مریضوں کے لئے خوشخبری۔

Leave a Comment