گرمی اور سورج کی روشنی سے سر درد کیوں؟

Why Headaches From Heat And Sun Light.

ہمارے ملک میں سردیاں مختصر اور گرمیاں طویل ہوتی ہیں۔ مارچ کے مہینے سے ہی گرمی کا آغاز ہو جاتا ہے۔ جو اکتوبر تک رہتا ہے۔ اس گرمی کے موسم میں ہمارے ملک میں 40 سے 45 ڈگری بھی درجہ حرارت ہو جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کو گرمی میں سر درد کی شکایت ہوتی ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ۔

گرمی کی شدت۔

گرمی کے موسم میں زیادہ درجہ حرارت اور دھوپ کی تیزی کی وجہ سے لوگوں کو مائگرین کی شکایت ان دنوں میں عام ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ وہ لوگ جب کوئی ایسا مسئلہ محسوس کریں تو فورا تھوڑی دیر ٹھنڈی جگہ آرام کریں، پانی پئے اور پھر اپنا باقی کا کام کریں۔

جسم میں پانی کی کمی۔

 گرمی کے موسم میں لوگوں کو پسینہ بہت آتا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت رہتی ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ان لوگوں کو سر درد اور الٹی بھی فیل ہوتی ہے. اگر کسی شخص کو ایسا محسوس ہو تو اس کو چاہیے کہ فورا پانی کے ایک سے دو گلاس پئے اور پھر اپنا باقی کا کام کریں۔

نیند کا پورا نہ ہونا۔

       گرمی کے موسم میں نیند میں کمی آجاتی ہے. نیند نہ پوری ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سر درد کی شکایت رہتی ہے اور وہ لوگ کام بھی صحیح طریقے سے نہیں کر سکتے۔ اگر کسی شخص کو ایس ایم ایس ہو اسے چاہیے کہ آرام کریں پھر اپنا باقی کا کام کریں۔

بھوک میں کمی۔

زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے بھوک میں بھی کمی آجاتی ہے لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا معدہ بڑا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ کچھ کھاتے پیتے نہیں ہیں اور ان کو سر درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ فریش جوس کا استعمال کریں تاکہ ان کے جسم میں انرجی پوری رہے۔

زیادہ کام کرنا۔

گرمی کے موسم میں ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جو لوگ زیادہ گرمی میں  کام کرتے ہیں .ان میں یہ مسئلہ عام پایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو کمزوری اور تھکن کا مسئلہ ہر وقت رہتا ہے۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ گرمی میں کم کام کریں اور اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئے۔

“مزید پڑھیں “گرمی میں سردرد سے نجات

Leave a Reply

Your email address will not be published.