دہی کے جلد کے لیے فائدے

Yogurt Benefits For Skin.

کھٹی دہی آپ سب نے کھائی ہوگی اور اس کو کھانے کے بعد آپ کے منھ کا ٹیسٹ خراب ہوا ہوگا۔ آپ کھٹی دہی کو خراب ٹیسٹ کے لیے جانتے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ آپ کی جلد اور بالوں کے لیے کتنی مفید ہے۔

کیل مہاسوں۔

ہر کوئی شخص اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ لیکن اکثر اوقات چہرے پر ضدی کیل مہاسے آپ کے حسن میں خرابی پیدا کررہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں, تو کھٹی دہی کو اچھی طرح پھینٹ کرروزانہ اپنے چہرے پر لگائیں اس سے جلد ہی کیل مہاسوں سے آپ کی جان چھوڑ دیں گے۔

ایکنی۔

کھٹی دی چہرے پر دانے اور ایکنی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ کھٹی دہی میں چند پودینے کے پتے اچھی طرح بلینڈ کرکے لگائیں، پودینے کی ٹھنڈک اور دہی کا لیکٹک ایسڈ چہرے کی کلینزنگ بھی کردے گا اور دانوں سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

داغ دھبے،جھریاں۔

داغ دھبے اور جھریوں کی وجہ ایک جوان انسان بھی بوڑھا نظر آتا ہے ۔اگر آپ ان کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور پھر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں۔ تو روزانہ دہی کو منہ پر لگائیں یہ اینٹی ایجنگ پراڈکٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور یہ آپ کے چہرے کہ یہ مسئلےحل کر دے گی۔

بالوں کی نشونما۔

ہر مرد اور عورت کی خوبصورتی اس کے سر کے بالوں سے ہوتی ہے اور اگر انہیں بالوں کی رونق ختم ہوجائے. تو پھر انسان خوبصورت نظر نہیں آتا۔ اگرآپ کے بال اگنا کم ہو گئے ہیں, یا ان میں رونق ختم ہوگئی ہے, تو آپ بالوں میں کھٹی دی لگائیں.کیوں کہ کھٹی دی بالوں کو پروٹین پروائڈ کرتی ہے.جس سے ان کی گروتھ میں اضافہ ہوتا ۔

.خشکی کے لئے

بالوں میں خشکی ہونا عام بات ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے باقاعدگی سے دہی کو انڈے میں ملا کر بالوں میں لگائیں ۔ اس سے آپ کو کچھ عرصے بعد فائدہ ضرور ہوگا۔

“مزید پڑھیں “دھنیا جلد کو سفید کرنے کے لئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.