Chinese Vaccine Cyano In Pakistan.

وزارت صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے. ان کا کہنا تھا کہ برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان ویکسینز کے متعلق کہنا تھا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سال جون یا جولائی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے. جو 60 سال سے زائد العمر افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا میں کمی کی وجہ سے 60 سال سے زائد عمر والے افراد، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔

پاکستانی حفاظتی ٹیکہ جات کے حکام نے سائنو فارم ویکسین کو لگانے کے لئے  ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

“مزید پڑھیں “کورونا وائرس میں 122 تبدیلیاں۔

Leave a Comment