کیا آپ کرونا سے بچنے کا آسان طریقہ جانتے ہیں؟

Do You Know Easy Way To Get Protected from COVID?

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کپڑے کے ماسک کے اوپر اچھی فٹنگ والا سرجیکل ماسک پہننا کووڈ 19 تحفظ کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے. یہ پہلی تحقیق ہے جس میں 2 فیس ماسکس کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

امریکا کے وبائی امراض کے معروف ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ ہرے پر بہت اچھے طریقے سے فٹ ہونے والے 2 ماسک ہوا میں موجود وائرل ذرات کو جسم کے اندر پہنچنے سے روکنے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کو ناقص فٹنگ والے سرجیکل ماسک، کپڑے کے ماسک اور 2 ماسکس کے استعمال کا موازنہ ایک سمولیشن کے ذریعے کیا گیا۔ سمولین میں 2 افراد کے درمیان ہوا میں موجود ذرات کو دیکھا گیا. اس ٹیسٹ میں یہ دیکھا گیا کہ ایک ان ذرات کو خارج کرتا ہے اور دوسرا ان کو موصول کرتا ہے۔

اس ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ اچھی فٹنگ والے سرجیکل ماسک پھر اس کے اوپر کپڑے والا ماسک لگا کر استعمال کرتے ہیں. وہ ہوا میں موجود خطرناک ذرات سے 90 فیصد محفوظ رہتے ہیں۔

اس تحقیق کے بعد محققین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ کرونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں. تو دو اچھی فٹنگ ماسک کا استعمال کریں۔

“مزید پڑھیں “کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.