Fast Skin Whitening Tips.

گوری رنگت سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے اور گوری رنگت والے کو ہزاروں کے مجمعے میں بھی آسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو رنگ گورا کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتائیں گئے، کہ آپ کی رنگت ایک رات میں ہی خوبصورت ہو جائیے گی۔ تبت کریم کا ایک ایسا فارمولا جو آپ کا رنگ صاف کر دے گا۔

اجزاء

آدھے چمچ تبت کریم
آدھا چمچ ایلوویرا کا جل
سکن-اے کریم
تین قطرے خالص گلیسرین
فیر لولی کریم
ایک عدد وائٹننگ کیپسول

طریقہ

اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے، کہ آپ ایک شیشے یا پلاسٹک کی صاف پیالی لیں۔ اب آپ اس میں آدھے چمچ کے برابر تبت کریم کا ڈالیے، یہ آپ کو کسی بھی دکان سے آسانی سے مل جائے گی۔ یہ آپ کی جلد کو نہ صرف بلکہ نرم اور ملائم بھی بناتی ہے۔ یہ بہت پرانی کریم ہے اور بہت سے لوگ اب بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے اس میں آدھا چمچ ایلوویرا کا جل، اگر آپ کے گھر میں ایلوویرا کا پودا موجود ہو تو آپ اس کی ایک شاخ لے لیں اور اس کی جیل نکال کر آدھا چمچ پیالی میں ڈال دیں۔ یہ آپ کی جلد کی جھرریوں کو ختم کرے گا اور چہرے کو تروتازہ بنائے گا۔ اس کے بعد آپ اس میں شامل کریں سکن-اے کریم یہ آپ کو کسی بھی میڈیکل سٹور سے آسانی سے مل جائے گی۔ آپ نے آدھی چھوٹی چمچ کےبرابر اس کو پیالی میں ڈالنا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو صاف شفاف بنائے گی۔ اس کے بعد آپ اس میں شامل کریں دو سے تین قطرے خالص گلیسرین کے، یہ آپ کی جلد کی مرمت کرے گی اور آپ کی جلد کوسوفت اور ثمود بنائے گی۔ اس کا زیادہ استعمال آپ نے نہیں کرنا، جن لوگوں کی جلد اویلی ہے، وہ دو سے تین قطرے ہی ڈالیں اس سے زیادہ نہ ڈھالیں۔ اس کے بعد آپ اس میں شامل کریں فیر لولی کریم۔ آپ نے پنک رنگ والی کریم لینی ہے۔ آپ نے اس کا آدھا چمچ اس میں شامل کرنا ہے۔ یہ آپ کے چہرے پر گلو لائے گی وہ بھی بنا کسی سائیڈ ایفکٹ کے اس کے بعد آپ اس میں شامل کریں ایک عدد وائٹننگ کیپسول، یہ آپ کی رنگت کو نکھارنے میں مدد کرے گا۔ یہ آپ کو کسی بھی میک اپ کی دکان سے آسانی سے مل جائے گا۔ پھر آپ اس کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح سے ہلا لیں۔ آپ اس کریم کو کم سے کم تین دن تک فریج میں محفوظ کر کے رکھ سکتے ہیں۔ اب ہماری یہ کریم تیار ہے۔

استعمال کا طریقہ

اس کو لگانے کا طریقہ یہ ہے، کہ آپ رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی یہ کریم لیں اور اپنے ہاتھ اور چہرے پر مساج کر کے لگا لیں۔ یہ لگاتے ہی آپ کی جلد میں جذب ہو جائے گی۔ آپ پوری رات اس کریم کو لگے رہنے دیں اور صبح اٹھ کے کسی اچھےصابن کی مدد سے اس کو صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کی رنگت میں کتنا نکھار آیا ہے ۔

Leave a Comment