Health Benefits Of Pomelo.

موسم سرما سے بہار کی آمد تک بہت سے پھل آتے ہیں. غذائی ماہرین کا کہنا ہے، کہ موسم سرما کہ پھل قدرت کی طرف سے ایک بہترین تحفہ ہے. ان پھلوں میں بہت سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ جو سرد موسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں. وٹامن سی جسم میں بہت سے عمل کیلئے بہت ضروری ہے. جیسے کہ ہارمونز کی پیداوار کے لئے، دانتوں اور مسوڑھوں کی مضبوطی، ہڈیوں میں کیلشیم کے جذب ہونے کے لئے، بالوں کی مضبوطی اور چمک کے لئے، جلد کی لچک اور خوبصورتی کے لئے، پٹھوں کی مضبوطی، معدہ اور گلے کے کینسر تک سے محفوظ رکھنے کے عمل میں بھی اسکا اہم کردار ہے۔ یہ اینٹی کینسر اور دمے کی تکلیف دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس میں 19فیصد پانی موجود ہے، لہذا اس کو کھانے کے بعد جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔ چکوترے کا رس یا فائبر کی شکل میں پھل ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین خوراک ہے۔

سو ملی لیٹر چکوترے کے غذائی اجزاء۔

وٹامن سی۔۔۔۔۔38ملی گرام۔

پوٹاشیم۔۔۔۔۔۔129ملی گرام۔

غذائی فائبر۔۔۔۔18ملی گرام۔

فولک ایسڈ۔۔۔۔18ملی گرام۔

وزن میں کمی۔

چکوترا موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بہترین پھل ہے.اس ترش پھل میں چکنائی زائل کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہیں۔ یہ بلڈ پریشر اور خراب کولیسٹرول والے مریضوں کے لئے بہترین ہیں۔ اس پھل میں کیلوریز بہت ہی کم ہیں اور غذائیت کئی گناہ بڑھ ہے۔ پورا پھل کھانے سے ہمیں فائبر، پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس بی ملتے ہیں۔

Leave a Comment