If You Cut Sugar Out Of Your Diet What Happens.

ایک عام شخص اپنی روزمرہ کی زندگی میں نو چمچ چینی کا استعمال کرتا ہے. لیکن کچھ لوگ تو اس سے زیادہ بھی چینی کا استعمال کرتے ہیں. جس کی وجہ سے ان کے جسم پر بہت سے برے اثرات پڑتے ہیں. اگر ہم چینی کا استعمال کم کر دیں یا اپنی روز مرہ زندگی سے ختم ہی کر دیں، تو آپ کی صحت پر بہت سے اچھے اثرات پڑتے ہیں. اگر آپ صرف نو دن چینی کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی سے کم کردے یا ختم کردیں، تو آپ کے جسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی. امریکا کی ایک تحقیق میں 43ایسے موٹے بچے لئے گئے جن کی عمر 9 سے 18 سال کے درمیان تھی۔ تجربے کے درمیان ان بچوں چینی کی جگہ سٹارچ دیا گیا۔ سٹارچ میں کیلوریز کی اتنی ہی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔ یہ تجربہ نو دن چلا،اس تجربہ کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ سٹارچ کے استعمال سے ان بچوں کا بلڈ پریشر 4.3فیصد کم تھا جبکہ کولیسٹرول کی مقدار بھی 12.5فیصد کم ہوچکی تھی۔ اسی طرح خالی پیٹ ان کا انسولین لیول 53فیصد کم تھا۔ تحقیق کار ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ ان بچوں کی صحت میں اچھی تبدیلی دیکھی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے ایسے ہی خطرناک ہے، جیسے تمباکو یا کوکین ہے کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل،جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چینی سے بننے والی  چربی جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ جس سے جسم میں بہت سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

Leave a Comment