آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے دیسی ٹوٹکے

آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے دیسی ٹوٹکے

آنکھوں کے گرد حلقے آپ کی پروقار شخصیت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ۔ اس سے آپ صحت مند ہونے کے باوجود بیمار لگتےہیں.آنکھوں کے گرد حلقے ختم کرنے کے دیسی ٹوٹکے جو کے اپ کے بہت کام کے ہیں آج میں آپکو بتاؤ گا۔ آپ کے چہرے کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ ان حلقوں کی بنیادی وجہ پوری نیند نہ کرنا ذہنی دباؤ موروثی وجہ یا پھر انتہائی کم پانی پینا ہو سکتی ہے ۔ ان تمام مذکورہ چیزوں کا خیال رکھ کر آپ آنکھوں کے گرد حلقوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ 

 ٹوٹکا نمبر1:

ایک چمچ ٹماٹروں کا جوسِ، چٹکی بھر ہلدی، آدھا چمچ لیموں کا رس اور تھوڑا سا بیسن لیں۔ تمام چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگائیں۔ اور دس منٹ رہنے دیں۔ حلقے ختم ہو جائیں گے.

ٹوٹکا نمبر2:

ٹماٹروں اور لیموں کا رس مکس کریں اور حلقوں پر لگائیں۔ دن میں دو دفعہ ایسا کریں۔ یہ آنکھوں کو ٹھنڈک بھی دیں گے۔ اور آپکے حلقوں کو کم کرنے میں بھی کافی مدد کرینگے ان کو لازمی سے استعمال کرنا 

ٹوٹکا نمبر3:

ایک گلاس ٹماٹروں کے جوس میں ایک عدد لیموں نچوڑیں اور اس میں پودینے کے تین چار پتے ڈالیں۔ اور حسب ضرورت نمک ڈالیں اور پی لیں۔ آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے کافی حد تک کم ہو جائیں گے۔ 

ٹوٹکا نمبر4:

پودینے کے پتوں کو کوٹ کر آنکھوں کے گرد لگائیں آنکھیں ٹھنڈی ہونگی اور حلقےکافی حد تک کم ہو جائیں گے۔

ٹوٹکا نمبر5:

رات کو سونے سے پہلے بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد حلقوں کا مساج کریں۔ سیاہ حلقے کم ہوجائیں گے۔

ٹوٹکا نمبر6: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی پئیں اس سے حلقے ختم ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.