ہونٹوں کی خوبصورتی

ہونٹ ہمارے چہرے کا سب سے بڑا احساس، خوبصورت اور پرکشش حصہ ہیں اور چہرے کی خوبصورتی اور تازگی میں جو کردارہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اورعضو نہیں کر سکتا۔  بعض خواتین کے قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اور ان پر بال نکال آتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے، اگرچہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لئے لپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے، لیکن ہونٹوں پر سے کالا پن دور کرنے اور بال ختم کرنے کے کئی طریقے بھی موجود ہیں۔ ہونٹوں پر بال نکل آنے سے ان کی خوبصورتی اوردلکشی یقینا متاثر ہوتی ہے ۔ لیکن ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ویکس اور تھریڈنگ کے ذریعے آسانی سے ہونٹوں پر سے بال دور کئے جا سکتے ہیں.

اس کے علاوہ اگر آپ کے ہونٹوں پر کالا پن پیدا ہو گیا ہو تو انہیں دوبارہ گلابی بنانے کے لیے ناریل کے تیل میں لیموں ملا کر رکھ لیں اور رات کے وقت لگائیں اگر ہونٹ پھٹے ہوئے ہو تو بہت متاثر کرتے ہیں اگر آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہوں تو تھوڑا سا شہد لے کر چند قطرے لیموں کے ڈال کر پندرہ منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں۔ پھر دو کربالائی لگائیں یہ شکایت معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لیے معدے کو دوست رکھیں یا دن میں دو تین بارسنگترے کے چھلکے کا رس ہونٹوں پر لگاتے رہے گا۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے منہ صاف کر لیں۔ ہونٹوں میں گجرتی سڑخی پیدا کرنے کیلئے روزانہ رس دار پھلوں کا رس  استعمال کریں اس کے علاوہ با لائی بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں لئے مفید رہتی ہے۔ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لیے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں ۔ ہونٹوں کو سنہری اور دلاویز بنانے کے لیے لپ اسٹک استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی سی فا ونڈیشن ضرور لگانی چاہئے۔ اس سے وہ نہ گوارلائنیں غائب ہو جائیں گی جو بڑھتی ہوئی عمر کی نشاندہی کرتی ہیں۔ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.