قدرتی طور پر چہرے کی چربی کم کریں

لوگ اپنے پیٹ کی چربی کم کر لیتے ہیں. لیکن ان کے چہرے کی چربی اس طرح ہی رہتی ہے۔ اگر آپ پتلے ہو لیکن آپ کے چہرے کی چربی زیادہ ہو، تو یہ اچھا نہیں لگتا. جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماً پورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ چہرے کی چربی کم کرنا اتنا بھی دشوار نہیں کیونکہ چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ 

چہرے کی ورزش۔

آنکھوں سے کسی جگہ پر غور سے دکھیں چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز رکھیں پھر رلیکس ہوجائیں ۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں. لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلے ۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔

پانی کا زیادہ استعمال۔

پانی قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے. جو آپ کے جسم کے لیے بہت مفید ہے۔ پانی چربی گھلانے کے لیے بہت مفید ہے۔ اگر آپ پانی کو وافر مقدار میں پیئیں تو نہ صرف وزن کم کرتا تھا، بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

مند غذا کا استعمال۔

چہرے کی چربی میں کمی کے لیے سہی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں ۔ 

چیونگ گم چبائیں۔

چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے ۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں ۔

فیشل مساج۔

مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے ۔ مساج سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ جلد ٹائٹ رہتی ہے اور چربی میں بھی کمی آتی ہے۔

“مزید پڑھیں “قدرتی طور پر چہرے کی جلد سخت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.